کیویز کے دیس کے حالات انگلینڈ سے مختلف، ٹریننگ کو مس کر رہے ہیں: بابر اعظم

Published On 03 December,2020 03:53 pm

آکلینڈؒ: (دنیا نیوز) دورہ نیوزی لینڈ پر موجود قومی اسکواڈ کے کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ کیویز کے دیس کے حالات انگلینڈ سے بہت مختلف ہیں، ٹریننگ کو بہت مس کر رہے ہیں۔

قومی کپتان بابر اعظم نے موجودہ صورتحال کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا تمام کھلاڑی ایک دوسرے سے مکمل تعاون کر رہےہیں۔ کرکٹ میں بھی دوسرے شعبوں کی طرح مشکلات آتی ہیں تاہم ایک دفعہ کرکٹ شروع ہو گئی تو معاملات معمول پر آ جائیں گے۔ پریکٹس شروع ہوتے ہی اپنی تمام تر توجہ کرکٹ پر مرکوز کر لیں گے۔ سکواڈ میں 50 ممبرز ہیں، اتنے بڑے یونٹ کو ڈیل کرنا اتنا آسان نہیں۔ تمام کھلاڑی کھیلنے اور پرفارمنس دکھانے کیلئے بے چین ہیں۔

واضح رہے کہ کیویز کے دیس میں قومی شاہین کورونا پابندیوں میں وقت گذار رہے ہیں، کھلاڑیوں اور اسپورٹنگ اسٹاف کے چوتھی بار ٹیسٹ لے لیے گئے،
ان کی رپورٹس جمعہ کو آئیں گی، کلیئرنس پر سب کو کھلی فضا میں ٹریننگ اور پریکٹس کرنے کی اجازت ہو گی۔