نیوزی لینڈ: قومی اسکواڈ کے 52 ارکان آئسولیشن کی پابندی سے آزاد

Published On 07 December,2020 09:50 am

آکلینڈ: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کے 52 ارکان آئسولیشن کی پابندی سے آزاد ہو گئے، کل کوئنز ٹاؤن روانہ ہو جائیں گے جہاں گروپس میں ٹریننگ بھی شروع کر دیں گے۔

کیویز کے دیس قومی شاہین سے کورونا کے سائے چھٹنے لگے، کوویڈ ٹیسٹنگ کی نیگٹیو رپورٹس پر 51 ارکان کلیئر قرار پائے، آکلینڈ میں آئیسولیشن پریڈ مکمل کرنے والے رکن کو بھی آزادی مل گئی۔

اب تمام کلیئر 52 ارکان منگل کو کوئنز ٹاؤن پہنچ جائیں گے جہاں ان پر کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گے، گروپس کی شکل میں گراؤنڈ میں پریکٹس شروع کر دیں گے، ٹریننگ اور فزیکل فٹنس بھی جاری رہے گی۔ چھٹے اور نویں روز کورونا ایکٹو کیس رپورٹ ہونے والے دو ارکان ابھی یہیں پر اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کریں گے۔

دونوں ارکان اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کرتے ہی کوئنز ٹاؤن میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 دسمبر سے شروع ہو گی۔