کیویز کے دیس شاہینوں کو آزادی مل گئی، پہلے پریکٹس سیشن کو خوب انجوائے کیا

Published On 09 December,2020 09:56 am

کوئنز ٹاؤن: (دنیا نیوز) کیویز کے دیس شاہینوں نے کھلی فضا میں پَر کھول لیے، کورونا پابندیوں سے آزاد کھلاڑیوں نے پہلے پریکٹس سیشن میں خوب انجوائے کیا، آل راؤنڈر حارث سہیل کہتے ہیں کہ چودہ روزہ بریک کے بعد ٹریک پر آئے ہیں، آہستہ آہستہ اسپیڈ پکڑیں گے۔

نیوزی لینڈ میں کرکٹ سے پہلے کورونا کے خلاف کامیابی، کوئنز ٹاؤن آمد کے بعد پاکستانی کرکٹرز کا پہلا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وارم اپ ہو گئے۔ تازہ ہوا اور کھلی فضا میں ٹریننگ اور پریکٹس سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا۔

کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی زیرنگرانی نیٹ پریکٹس کی، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ شروع کی۔ قومی آل راؤنڈر حارث سہیل کہتے ہیں کہ 14 دن سے ٹریننگ کو بہت مس کررہے تھے، آہستہ آہستہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہو گا۔