لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کا انجری کے باعث سیریز سے باہر ہونا ہمارے لئے ایک جھٹکا ہے، اب نوجوانوں کے پاس اوپر آنے کا اچھا موقع ہے۔
نیوزی لینڈ کوئنز ٹاون سے ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کورونا کی وجہ سے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کھلاڑیوں کو آئیڈیل پریکٹس نہیں مل سکی، کوشش ہوگی بہترین رزلٹ دیں۔
انہوں نے کہا کہ بابراعظم دنیا کا ٹاپ بلے باز ہے، اس کی انجری نقصان دہ ہے۔ بڑے ناموں سے مخالف ٹیم پ بھی پریشر ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو باولنگ میں مشکلات نہیں بیٹنگ میں مسلہ ضرور ہو گا۔