کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی میں گھر کے اندر لگنے والی آگ کے باعث ماں اور بیٹی جاں بحق جبکہ باپ اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ یو پی ایس کے باعث لگی۔
کراچی کے علاقے لانڈھی 36 بی مکان میں لگنے والی آگ میں خاتون اور بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ دو افراد زخمی ہوئے، مرنے والی دو خواتین کی شناخت ریما اور بچی ابریش سے ہوئی جبکہ باپ ناظم اور بیٹا ارحم زخمی ہوئے۔
فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ یو پی ایس کی بیٹری سامنے آئی ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔