اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا) کورونا بحران کے باعث پرائز بانڈ ہولڈرز کیلئے سہولت کا اعلان کر دیا گیا۔ 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش کرانے کی مدت میں توسیع کر دی گئی۔ 40 ہزار کا پرائز بانڈ 30 دسمبر 2021 تک کیش کرایا جا سکے گا۔
اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ قبل ازیں 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش کرانے کی آخری تاریخ 30 دسمبر 2020 مقرر کی گئی تھی۔ حکومت نے منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کے خطرات کی وجہ سے 40 ہزار کا بیئرر بانڈ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔