کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے لیے تحفہ تیار ہو گیا، بیس دسمبر کو چین میں تیار ہونے والے فائر ٹینڈرز کراچی پورٹ کے لیے روانہ ہونگے۔
شہر قائد کے عوام کے لیے خوشخبری، طویل عرصے سے کیا جانے والا انتظار ختم ہونے کو ہے جس سے شہر قائد کے مکینوں کے لیے بڑا ریلیف ملے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے لیے اعلان کیے گئے پچاس فائر ٹینڈرز چین میں تیار کر لیے گئے۔ بیس دسمبر کو یہ فائر ٹینڈرز پورٹ کے لیے روانہ ہوں گے۔
جنوری 2021 کے آخر میں ارتالیس فائر ٹینڈرز اور دو واٹر بوائزرز کراچی پہنچیں گے۔ تمام فائر ٹینڈرز جدید خطوط پر استوار ہوں گے۔ اس وقت کراچی میں فائر بریگیڈ کی چوالیس گاڑیاں ہیں جن میں سے صرف چودہ قابل استعمال ہیں۔