شہرت سے زیادہ اسے بر قرار رکھنا مشکل: بشریٰ انصاری

Published On 12 December,2020 09:25 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ شہرت حاصل کرنا جتنا مشکل ہے اس سے زیادہ اسے برقرار رکھنا ہوتا ہے، کبھی مایوس اور نا امید نہیں ہوتی اور ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھتی ہوں۔

 

ایک انٹرویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ عزت اور شہرت ملنے کے بعد اسے بر قرار رکھنا اسے حاصل کرنے سے زیادہ مشکل کام ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے کیرئیر کے آغاز پرہی جو عزت اور شہرت ملی وہ بہت کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے اور اس پر میں اوپر والے کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اس کے بعد انسان کو اپنے اندر عاجزی لانی چاہیے جس سے اسے اور عزت اور شہرت ملتی ہے۔