کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ایک اور سانحے کے متاثرین حکومتی وعدے وفا ہونے کے منتظر ہیں، مسکن چورنگی عمارت میں دھماکے سے متاثرہ فیلٹس کے مکینوں نے احتجاج کیا اور سندھ حکومت سے گھروں کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا۔
بے گھر افراد گھروں کی تعمیر کے منتظر، کراچی میں دو ماہ قبل مسکن چورنگی اللہ نور اپارٹمنٹ دھماکہ کے متاثرہ افراد کا چھٹی کے روز مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج، سندھ حکومت سے خوب شکوے کئے۔
کروڑوں روپے کے فلیٹس ھماکے میں تباہ ہوگئے، دوبارہ تعمیرسندھ حکومت کے وعدوُں تک محدود ہیں۔ متاثرہ عمارت کے مکین کہتے ہیں حکومت گھر بنوا کر دے۔
مکینوں نے مطالبات منظور نا ہونے پر وزیر اعلی ہاوُس کےباہر احتجاج کی دھمکی بھی دی۔ جامعہ کراچی کی لیب پر مبنی رپورٹ میں دھماکے میں بارودی مواد کا انکشاف ہوا تھا البتہ پولیس حکام کی تحقیقات میں دھماکے
کو گیس لیکچ قرار دیا گیا تھا۔