کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخارشالونی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Published On 12 December,2020 09:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالونی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

 سندھ کی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑکی گئی ہے۔۔ ایڈمنسٹریٹراورکمشنرکراچی افتخارشالوانی کی خدمات وفاق کےحوالے کردی گئیں۔ سیکریٹری ایکسائز لئیق احمد کو ایڈمنسٹریٹرکراچی مقررکرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ سیکریٹری ٹریننگ اینڈ ریسرچ نوید شیخ کو کمشنر کراچی تعینات کردیا گیا۔

سیکریٹری سروسزڈاکٹرسیف الرحمن پرنسپل سیکریٹری گورنرسندھ مقررکردیےگئے۔ سعید منگریجو کوسیکریٹری سروسز اور تعیناتی کےمنتظرافسرریاض الدین کو سیکریٹری صنعت تعینات کردیا گیا۔

نسیم الغنی سہتو سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن۔ تمیزالدین کہیوڑو کوسیکریٹری ٹریننگ میجنمنٹ اینڈریسرچ، سجاد حسین عباسی کو رکن صوبائی الیکشن اتھارٹی مقرر کردیا گیا۔

تعیناتی کےمنتظرروشن علی شیخ کوسیکریٹری سوشل ویلفیئرلگادیا گیا۔ جبکہ سیکریٹری فوڈ عبدالحلیم شیخ کوسیکریٹری ایکسائز کا اضافی چارج دیدیا گیا۔۔ محمد نواز شیخ چیئرمین وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم تعینات کردیے گئے۔