اظہر علی نے فواد عالم کو ارطغرل غازی سے تشبیہ دے دی

Published On 01 January,2021 08:57 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے فواد عالم کی گزشتہ روز سنچری سکور کرنے پر اْنہیں ارطغرل غازی سے تشبیہ دے دی۔

اس ضمن میں ٹوئٹر پر دو تصاویر پر مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کی ہے۔ مذکورہ فوٹو کولاج میں پہلی تصویر ترکش ڈرامہ سیریز  ارطغرل غازی  کے مرکزی کردار کی ہے جس میں وہ گھوڑے پر بیٹھے ہیں جبکہ دوسری تصویر فواد عالم کی ہے جس میں وہ اپنی شاندار کارکردگی پر جشن مناتے نظر آرہے ہیں۔

اظہر علی نے فواد عالم کی زبردست سنچری پر اُن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شیر دل فواد عالم باہمت اور پرعزم شخصیت کے مالک ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ تو نیوزی لینڈ کے نام رہا لیکن میچ میں پر اعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری سکور کرنے والے قومی کرکٹر فواد عالم نے اپنی پرفارمنس سے سب کے ہی دل جیت لیے۔

 سنچری پر منفرد انداز میں جشن منانے سے متعلق فواد عالم کا کہنا تھا کہ میرا جشن منانے کا انداز ترک ڈرامے  ارطغرل غازی  کا ایک سین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریکٹس میچ میں اظہر علی نے کہا تھا کہ سنچری بناؤ گے تو ایسے جشن منانا۔

Advertisement