مانٹ مانگنوئی: (روزنامہ دنیا) پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بطور کپتان پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں سکور کرنے والے پہلے قومی کھلاڑی بن گئے۔
محمد رضوان یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے 10 ویں کپتان بھی ہیں، ان سے قبل بھارت کے کوہلی نے 2014 میں ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں نصف سنچریاں سکور کیں تھیں۔ رضوان پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر بلے باز ہیں جنہوں نے ایشیا سے باہر ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنائیں تھیں۔ محمد رضوان چوتھے پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز تھے جنہوں نے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ففٹیز سکور کیں۔