پاک افریقہ سیریز کے دوسرے امتحان کی تیاریاں شروع، کھلاڑیوں کی پریکٹس

Published On 01 February,2021 04:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاک افریقہ سیریز کے دوسرے امتحان کی تیاریاں شروع ہو گئیں، راولپنڈی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس اور فزیکل فٹنس ٹریننگ کی، ہیڈ کوچ مصباح الحق کہتے ہیں کہ انہیں ہٹائے جانے کی خبروں سے غرض نہیں، پوری توجہ 4 فروری سے شیڈول میچ پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سٹیڈیم کی رونقیں آباد، سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کے لیے پاک افریقی کرکٹرز اِن ایکشن، خصوصی لیکچر بھی ہوا۔

پہلے روز جم کر پریکٹس کی، نیٹ سیشن اور فزیکل فٹنس کی ڈرلز، کھلاڑیوں نے جیت کے جذبے سے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کیں۔

کوچنگ سٹاف کا بھی کڑا امتحان، ہیڈکوچ مصباح الحق کہتے ہیں کہ راولپنڈی کی وکٹ اور موسم مختلف ہوتا ہے، دوسرے میچ میں اچھی تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہیں ہٹائے جانے کی خبروں سے کچھ لینا دینا نہیں، پوری توجہ آئندہ میچ پر ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آخری میدان 4 فروری سے لگے گا جبکہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 11 تاریخ سے لاہور میں شروع ہو گی