وسیم خان نے پی ایس ایل کی لاہور ٹیم کے ہائی پرفارمنس سنٹر کو شاندار قرار دیدیا

Published On 14 February,2021 11:50 am

لاہور: (دنیا نیوز) چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے پی ایس ایل کی لاہور ٹیم کے ہائی پرفارمنس سنٹر کو شاندار قرار دے دیا، کہتے ہیں نوجوان کرکٹرز کی سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

زندہ دلان کے شہر لاہور میں کرکٹ کا ایک اور ہائی پرفارمنس سنٹر بن گیا جسے چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے زبردست کہا، انہوں نے اس میں موجود تعلیم و تربیت کو نوجوان کرکٹرز کے لیے بہترین قرار دیا اور کرکٹ بورڈ کی طرف سے سپورٹ کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

اس موقع پر انہوں نے پی ایس ایل میں بیس فیصد شائقین کو اجازت ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا، ساتھ ہی کہا کہ چھٹے ایڈیشن کا نغمہ انہیں بہت پسند آیا البتہ ہر کسی کی اپنی رائے ہوتی ہے۔
 

Advertisement