پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میں مدمقابل ہوں گی

Published On 14 February,2021 09:43 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں مدمقابل ہوں گی، ایک جیت سے سیریز نام کرنے کے چیلنج نے مقابلے کو دلچسپ بنا دیا، شائقین پھر چھکے چوکے لگنے کے انتظار میں بے قرار ہوگئے۔

زندہ دلان کا شہر لاہور ہی پھر میزبان، مدمقابل ٹیمیں جنوبی افریقہ اور پاکستان اسی قذافی اسٹیڈیم کے میدان میں شام چھ بجے اتریں گی۔ گذشتہ رات چھ وکٹ کی جیت سے شاہینوں کی برتری ختم ہو گئی، مہمان پروٹیز زیادہ جوشیلے نظر آئے۔

آج سیریز کے تیسرے ٹی 20 کا شور ہے، فیصلہ کن میچ میں خالی اسٹیڈیم میں چھکے چوکوں کی بہار آئے گی، وکٹیں بھی لگاتار گریں گی، شائقین حتمی نتیجے کیلئے بے قرار ہیں۔ ایک جیت سے سیریز اپنے نام کرنے کا مشن مکمل کرنے کیلئے دونوں ٹیمیں ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گی، بڑے چیلنج نے میچ کو بڑا دلچسپ بنا دیا۔

پاک افریقی ٹیموں میں سیریز کے آخری ٹی 20 میچ میں بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اترنے کا امکان ہے۔
 

Advertisement