دورہ بنگلادیش کی تیاریوں کیلئے قومی انڈر 19 کرکٹرز کا قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس میچ جاری

Published On 05 April,2021 01:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دورہ بنگلادیش کی تیاریوں کے لیے قومی انڈر 19کرکٹرز کا قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس میچ جاری ہے، جونئیر کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں ایکشن دکھائے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سینئر ٹیم کے بعد جونیئر کھلاڑی بھی اِن ایکشن ہیں، قومی انڈر نائنٹین ٹیم کا دورہ بنگلا دیش کی تیاریوں کے سلسلے میں پریکٹس میچ جاری ہے، دوٹیموں میں تقسیم کھلاڑیوں کو مختلف ہدف دئیے گئے ہیں۔ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

قومی انڈر 19 ٹیم کو بنگلادیش میں سیریز کھیلنی ہے جس کے بعد جونئیر ورلڈکپ کے لیے کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز جانا ہے۔
  

Advertisement