میچ میں رن آوٹ کا قصور وار ڈی کاک نہیں خود ہوں: فخر زمان

Published On 08 April,2021 04:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز فخرزمان نے کہا ہے کہ جنوبی آفریقہ کے خلاف فتح ٹیم کمبی نیشن کا نتیجہ ہے، مشکل وقت میں ٹیم مینجمنٹ اور کپتان نے بہت سپورٹ کیا۔ میچ میں رن آوٹ کا قصور وار ڈی کاک نہیں خود ہوں۔ بابر اعظم جیسا دیکھتا ویسا نہیں اس میں قائدانہ صلاحتیں ہیں۔

ویڈیولنک پریس کانفرنس میں اوپننگ بلے باز جنوبی افریقا کے خلاف شاندار پرفارمنس پر خوش نظر آئے۔

ویڈیو لنک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ مشکل کنڈیشن میں پرفامنس سے مطمئن ہوں، جنوبی افریقا کے خلاف فتح بہترین ٹیم کمبی نیشن تھا ٹی 20 میں موقع ملاتو مایوس نہیں کروں گا۔

فخرزمان نے کہا کہ ڈیسنگ روم میں بڑے نام ساتھ موجود ہوں تو فرق پڑتا ہے۔ بابر اعظم اچھے کپتان ہیں، شرجیل خان میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ا

فخر زمان نے رن آوٹ ہونے کا قصوروار ڈی کوک کو نہیں بلکہ خود کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیوی کی جانب سے لیفٹیننٹ کا عہدہ ملنا اعزاز کی بات ہے جس سے کچھ بڑا کرنے حوصلہ بھی ملا۔

Advertisement