بابراعظم ون ڈے کرکٹ میں تیزترین 4000 رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کرنے کے قریب

بابراعظم ون ڈے کرکٹ میں تیزترین 4000 رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کرنے کے قریب

بابر اعظم کو یہ ریکارڈ قائم کرنے کے لیے آئندہ ایک روزہ کرکٹ میچز کی دو اننگز میں 192 رنز درکار ہونگے۔ بابر اعظم نے اب تک 78 اننگز میں 3 ہزار 808 رنز بنارکھے ہیں۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق کم ترین اننگز میں چار ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ کے پاس ہے، جنہوں نے یہ کارنامہ 81 اننگز میں سر انجام دیا تھا۔

اس لسٹ میں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز ویون رچرڈ دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ 88 اننگز میں سرانجام دیا تھا۔

انگلش کپتان جو روٹ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ 93 اننگز میں سرانجام دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی بطور کپتان کارکردگی میں بہتری آئی ہے: مصباح الحق

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے قائد بابر اعظم کی انفرادی کارکردگی کے ساتھ ساتھ کپتانی میں بھی بہتری آئی ہے۔

پلیئرز کی انفرادی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شاداب خان کی کارکردگی اچھی نہیں، فخر زمان نے اپنے آپ کو منوایا ہے، اور اپنے سٹائل میں بیٹنگ کرتے ہوئے رنز بنائے، مواقع کو دیکھتے ہوئے سرفراز احمد کو مڈل آرڈر میں کھلایا جائے گا۔