آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری،بابر اعظم عالمی نمبر ایک بلے باز بن گئے

Published On 14 April,2021 01:27 pm

دبئی: (دنیا نیوز)قومی کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، پانچ سال سے سرفہرست ویرات کوہلی سے اعزاز چھین کر پہلی بار نمبر ون بیٹسمین بن گئے۔

 شاباش بابر اعظم، ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر آ گئے، انہوں نے ویرات کوہلی کی 5 سالہ سلطنت ختم کردی۔ قومی کپتان کو جنوبی افریقہ سیریز کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا انعام ملا ہے، دوسو اٹھائیس رنز کی بدولت بابر اعظم آئی سی سی رینکنگ میں پہلی بار نمبر بیٹسمین بنے ہیں۔ اس سے قبل ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بن چکے۔

دیگر قومی کرکٹرز کی بھی ترقی، اوپنر فخر زمان ساتویں نمبر پر آ گئے، قومی فاسٹ بولرمحمد عامر دسویں نمبر پر براجمان جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ترقی کر کے 11واں نمبر حاصل کر لیا۔

 

Advertisement