لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ مشکل ترین حالات میں ہماری دعائیں بھارتی عوام کے ساتھ ہیں۔
بھارت بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی کے باعث حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں، وہاں آکسیجن ختم ہورہی ہے جبکہ صحت کا نظام بالکل بیٹھ گیا ہے، برطانیہ نے 600 سے زائد وینٹی لیٹرز، آکسیجن کنسنٹریٹرز اور دیگر طبی آلات روانہ کیئے ہیں جب کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور سنگاپور نے آکسیجن سلنڈرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی نئی لہر میں یومیہ 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ 3 ہزار کے لگ بھگ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ہسپتالوں کے باہر مریضوں اور شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کے لیے لواحقین کی قطاریں لگ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے بعد شعیب اختر کا کرفیو لگانے کا مطالبہ
بھارت میں کورونا کی اس ہلاکت خیز لہر کو کورونا سونامی سے تعبیر کیا جا رہا ہے اور اسیے وقت میں مودی کی منظر عام سے غائب ہونے اور ناقص کارکردگی پر کڑی تنقید کی جارہی ہے جس کے بعد وزیراعظم مودی ریڈیو پیغام ریکارڈ کرانے پر مجبور ہوئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے لکھا کہ مشکل ترین حالات میں ہماری دعائیں ہمسایہ ملک بھارت کی عوام کے ساتھ ہیں یہ وقت یکجہتی اور مل کر دعا کرنے کا ہے۔
بابر اعظم نے مزید لکھا کہ میں لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، کیونکہ ہماری حفاظت کا راستہ ہے۔ ملکر سب کچھ کر سکتے ہیں۔
Prayers with the people of India in these catastrophic times. It s time to show solidarity and pray together. I also request all the people out there to strictly follow SOPs, as it s for our safety only. Together we can do it. #StayStrong pic.twitter.com/YCLb13ITlO
— Babar Azam (@babarazam258) April 26, 2021
آخر میں انہوں نے ’سٹے سٹرونگ‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔