لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے بعد شاندار باؤلنگ سے دھاک بیٹھانے والے فاسٹ بولر حسن علی نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انہیں پلیئرآف دی منتھ کے لیے نامزد کیاہے۔ حسن علی نے 8.92 کی اوسط سے 14 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے مئی کے لیے بہترین پلیئر ایوارڈ کے لیے نامزدگی کو حسن علی کے ساتھ سری لنکا کے پروین جے ورکما اور بنگلا دیشی مشفق الرحیم کا نام بھی نامزد کردہ فہرست میں شامل ہیں،
یاد رہے کہ اپریل میں پاکستان کے بابر اعظم یہ ایواڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔