قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع

Published On 18 June,2021 04:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سنٹرل کنٹریکٹ برائے 2021-22ء میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کے کنٹریکٹ کی مدت 30 جون کو ختم ہو گی۔ قومی کرکٹرز کو گزشتہ سال کی طرح نئے کنٹریکٹ یکم جولائی سے ملیں گے۔ ہیڈکوچ، چیف سلیکٹر ،ڈائریکٹر انٹرنیشنل اور چیف ایگزیکٹو مشاورت کریں گے۔ سنٹرل کنٹریکٹ کو دورہ انگلینڈ سے قبل حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی ترقی اور تنزلی کی جائے گی، وکٹ کیپر محمد رضوان کو اے کیٹیگری ملنے کا قوی امکان ہے، یاسر شاہ کو اے کیٹیگری سے بی یا سی کیٹیگری منتقل کرنے کا امکان ہے، فاسٹ باولر حسن علی، آل راؤنڈر فہیم اشرف اور عثمان قادر کو کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے، عثمان شنواری اور افتخار احمد کے کنٹریکٹ ختم ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق حارث رؤف اور محمد حسنین کو سی کیٹیگری جبکہ فخر زمان کو بی میں ترقی دی جائے گی، اسد شفیق، شان مسعود اور حارث سہیل کی تنزلی متوقع ہے، ایک فارمیٹ کھیلنے کی وجہ سے سابق کپتان اظہر علی کو اے سے بی کیٹگری میں لایا جا سکتا ہے، فواد عالم کی سی سے بی کیٹیگری میں میں ترقی ہو سکتیا ہے۔ محمد نواز، زاہد محمود کے نام بھی کنٹریکٹ کے لیے زیر غور ہوں گے۔
 

Advertisement