پی ایس ایل 6 پلے آف مرحلہ، سلطانز آج اسلام آباد یونائیٹڈ، زلمی کراچی کنگز سے ٹکرائیں گے

Published On 21 June,2021 11:29 am

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل سکس پلے آف مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ آج ملتان سلطانز سے ٹکرائیں گے، دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا آمنا سامنا ہو گا۔

پی ایس ایل سکس کے پلے آف مرحلے کا آج سے آغاز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ شام چھ بجے شروع ہو گا۔ جو جیتا وہ اسکندر کے مصداق، فاتح ٹیم ڈائریکٹ فائنل میں رسائی پائے گی۔ شکست خوردہ اسکواڈ کو دوسرے الیمینیٹر میں موقع ملے گا۔ ہفتے کو ایونٹ کے 30 ویں میچ میں یہی دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، سرفہرست ریڈ شرٹس نے برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے سلطانز کو 4 وکٹ سے شکست دی۔

دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کا مقابلہ ہو گا۔ پہلا الیمینیٹر رات 11 بجے کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم کو فائنل کا ٹکٹ کٹانے کے لیے 22 جون کو ایک اور امتحان سے گذرنا ہو گا۔
 

Advertisement