لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ڈربی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز ہوگیا۔ قومی ٹیم کے سکواڈ نے ان ڈور سیشن میں حصہ لیا۔۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے مختلف گروپس میں نیٹ پریکٹس کا آغاز کر دیا۔ ڈربی میں موسم کی صورتحال اور بارش کے باعث قومی کرکٹ اسکواڈ نے ان ڈور نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی چار مختلف گروپس میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔۔ کھلاڑی بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور فزیکل ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔