آٹو گراف لینے کی کوشش، عمر اکمل کا مداحوں سے جھگڑا

Published On 10 July,2021 05:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی بیٹسمین عمر اکمل کا لاہور میں آٹو گراف لینے کے معاملے پر مداحوں سے جھگڑا ہو گیا، کرکٹر کی درخواست پر چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق عمر اکمل کے آٹو گراف دینے کے معاملے پر مداحوں سے بحث و تکرار ہوئی، برطانوی نژاد پاکستانی سمیت 4 افراد عمر اکمل کے گھر آٹو گراف لینے آئے۔ جھگڑے کے بعد عمر اکمل نے ڈیفنس بی پولیس کو اطلاع کردی۔

پولیس کے مطابق عمر اکمل اور ملزمان کے درمیان جھگڑا کرکٹر کے گھر کی دہلیز ڈیفنس فیز 5 پر ہوا ملزمان نے زبردستی کرکٹر عمر اکمل کوسیلفی لینے کے لئے روکا ملزمان نشے میں دھت تھے، گاڑی سے شراب کی ایک بوتل بھی برامد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی اطلاع ملنے پر ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا گیا لاہورگاڑی اور شراب کی بوتل بھی قبضے میں لے لی گئی چاروں ملزمان کو ڈیفنس بی تھانے کی حوالات میں بند کردیا گیا۔
 

Advertisement