کراچی: (دنیا نیوز) حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کے کشمیر مؤقف کے باعث کشمیریوں کا ان پر اعتماد بڑھا، جندال سے خفیہ ملاقاتیں کرنے والے کس منہ سے کشمیر کی بات کرتے ہیں۔
قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی و رہنما تحریک اںصاف حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریجیکٹڈ اور ڈیفیکٹڈ لوگ کشمیر میں جاکر الزامات لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں تعلیمی نظام درہم برہم ہے، پرچے آؤٹ ہو رہے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو عوام مسترد کرچکے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کرپشن ثابت ہوچکی، ترقی کو پس پشت ڈال کر پیپلزپارٹی کشمیر الیکشن کی بات کر رہی ہے۔