اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایرا کے جاری تعمیر نو اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو عوام کی سہولت کے لئے جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایرا کے جاری تعمیر نو اور ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں بتایا گیا کہ 2006 میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک ایرا نے 14 ہزار 704 منصوبوں کے ترقیاتی پورٹ فولیو کا 75 فیصد کام مکمل کر لیا ہے جبکہ ان میں سے 14 فیصد منصوبہ جات زیر تعمیر ہیں۔ زیر تعمیر منصوبوں میں خیبر پختونخوا کے 885 اور آزاد جموں و کشمیر کے ایک ہزار 214 منصوبے شامل ہیں۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو عوام کی سہولت کے لئے جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔