اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ، رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے ملاقات کی۔
ایوان وزیراعظم میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر اور وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ صوبائی بجٹ، پرامن طریقے سے بجٹ کی کارروائی اور پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تکمیل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں دونوں جماعتوں کے تعاون سے پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر گفتگو کی گئی۔