وزیراعظم کا جامع زرعی تبدیلی کے منصوبے کے تحت زرعی پیداوار میں اضافے پر زور

Published On 08 July,2021 11:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے جامع زرعی تبدیلی کے منصوبے کے تحت زرعی پیداوار میں اضافے پر زوردیا ہے تاکہ ملک میں خوراک کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں وزیراعظم کے بیرونی دوروں کے دوران مختلف ممالک کے ساتھ والے سمجھوتوں اور منصوبوں سے متعلق زرعی ڈیش بورڈ اور مانٹرنگ ڈیش بورڈ پر عملدرآمد کاجائزہ لیا گیا۔

عمران خان نے کہاکہ تحفظ خوراک ان کی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کیلئے زرعی شعبے میں جدت لانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیاجاسکے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے سے ان کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔
 

Advertisement