اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مادرملت فاطمہ جناح کو ایک مضبوط اور آہنی ارادوں کی حامل شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی آخری سانس تک اپنے بھائی بانی پاکستان قائداعظم محمد جناح کی طاقت بنی رہیں۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے مادر ملت فاطمہ جناح کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مضبوط اور آہنی ارادوں کی مالک خاتون تھیں، وہ اپنے بھائی قائداعظم کے لئے اپنی آخری سانس تک طاقت کا ذریعہ بنی رہیں، وہ جناح کے پاکستان کے نظریے کے لئے ضعیف العمری اور آمریت کے وقت بھی دلیرانہ جدوجہد پر قائم رہیں۔
Remembering Madr-e Millat Fatima Jinnah: A woman of strength & iron Will, she was a source of strength for her brother Quaid e Azam, till he breathed his last. She valiantly fought for Jinnah s vision of Pak even when she was old & at a time when dictatorship had taken over.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 9, 2021
وزیراعظم نے لکھا کہ مادرِ ملت فاطمہ جناح نہایت مضبوط شخصیت اور آہنی قوتِ ارادی کی مالک وہ خاتون آخری دم تک اپنے بھائی قائد اعظم کیلئے تقویت کا وسیلہ تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب آمر نے ملک پر قبضہ جمایا تو انہوں پیرانہ سالی کے باوجود پاکستان کے حوالے سے جناح کے نظریے کا علم بلند کیا اور نہایت بہادری سے لڑیں۔