پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 کل مانچسٹر میں کھیلا جائے گا

Published On 19 July,2021 07:39 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کی ٹی 20 میچ کل مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

منگل کو اولڈ ٹریفورڈ، مانچیسٹر میں دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ پاکستان ٹیم سٹار بلے باز بابراعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ میزبان ٹیم کی کمان آئن مورگن سنبھالیں گے۔

نوٹنگھم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں گرین شرٹس نے شاندار کارکردگی کی بدولت 31 رنز سے کامیابی حاصل کی تاہم دوسرے میچ میں انگلینڈ نے عمدہ کم بیک کیا اور 45 رنز سے فتح سمیٹ کر سیریز برابر کر دی۔

اس سے قبل میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔فیصلہ کن میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔

Advertisement