مزید دو بھارتی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے

Published On 30 July,2021 05:34 pm

کولمبو: (ویب ڈیسک) بھارتی سپنر کرونال پانڈیا کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے 2 مزید کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیگ سپنر یزوندرا چاہل اور کے گوتھم کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس سے قبل آل رائونڈر کرونال پانڈیا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے باعث دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی میچ ایک روز التوا کا شکار ہوا تھا ۔

کرونال پانڈیا، چاہل اور گوتھم کے علاوہ 6 مزید ارکان کولمبو میں آئسولیشن میں رہیں گے۔
 

Advertisement