فخر اور فہیم کا ورلڈ کپ اسکواڈ میں واپسی کا امکان

Published On 09 September,2021 10:50 am

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹرز فخر زمان اور فہیم اشرف کا ورلڈ کپ اسکواڈ میں واپسی کا امکان ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق رمیز راجہ کی ورلڈ کپ سکواڈ سے ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی، فخر زمان اور فہیم اشرف کو ورلڈ کپ سکواڈ میں واپس شامل کئے جانے کا امکان ہے ،فخر زمان کو رمیز راجہ کی جانب سے ذہنی طور پر تیار رہنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔ ملاقات کے دوران چھ کھلاڑیوں نے رمیز راجہ سے فٹنس اور ٹیم سے ڈراپ ہونے کے دباؤ سے متعلق سوالات کئے ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل خبر آئی تھی کہ کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ اسکواڈ کی بورڈ سلیکشن سے ناخوش ہیں، انہوں نے جو اسکواڈ تیار کرکے دیا تھا اسے رمیز راجہ نے بدل ڈالا۔ بابر اعظم کے تیار کردہ اسکواڈ میں فخر زمان اور فہیم اشرف سمیت دیگر کھلاڑیوں کے نام شامل تھے، بابر اعظم کو یہ بھی شکایت تھی کہ اعظم خان اور صہیب مقصود کو ٹیم میں شامل کرنے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

 

Advertisement