پاکستان کی اے ٹیم شاہینز آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی

Published On 29 September,2021 03:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کی اے ٹیم شاہینز آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی۔

پی سی بی میڈیا کے مطابق سری لنکا کا دورہ کرنے والی پاکستان کی اے ٹیم شاہینز اکیس اکتوبر کو کولمبو پہنچے گی ، دورے میں 2 چار روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور ٹور کی تیاریاں تیز کر دی ہیں، پہلا چار روزہ میچ 28 اکتوبر اور دوسرا 4 نومبر کو شروع ہوگا، ون ڈے میچز 10، 12 اور 15 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
 

Advertisement