کھلاڑیوں کی عدم دستیابی،خواتین کرکٹ ٹیم کا کیمپ ملتوی

Published On 01 October,2021 05:42 pm

کراچی:(دنیا نیوز)کچھ کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ملتوی کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے بتایا کہ کراچی میں جاری پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا کیمپ اس وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے کیونکہ کچھ کھلاڑی کیمپ کے لئے دستیاب نہیں تھیں۔

خیال رہے کہ ویمنز تربیتی کیمپ کا آغاز پانچ اکتوبر سے کراچی میں ہونا تھا جبکہ تربیتی کیمپ کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن تانیہ ملک کو پی سی بی ویمنز کرکٹ کی سربراہ مقرر کیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ کی سربراہ مقرر ہونے والی تانیہ ملک نے آج سے اس عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، چیف سلیکٹر ویمنز کرکٹ عروج ممتاز مئی میں اس عہدے کی اضافی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئی تھیں۔

تانیہ ملک نے 1986 سیول ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ وہ 88-1987 میں قومی بیڈمنٹن چیمپئن بھی رہ چکی ہیں اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن اور پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کی عہدیدار بھی رہی ہیں۔
 

Advertisement