نیشنل ٹی 20کپ:خیبر پختونخوا نے سندھ کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

Published On 30 September,2021 11:26 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی ٹی 20کپ کے 12ویں میچ میں خیبر پختونخوا نے سندھ کو 6وکٹوں سے شکست دیدی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں قومی ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کا 12واں میچ کھیلا گیا جس میں خبیر پختوںخوا کی ٹیم نے سندھ کا 151رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر 17اعشاریہ 4اوورز میں حاصل کرلیا۔

پہلے کھیلتے ہوئے سندھ نے 7وکٹوں کے نقصان پر 150رنز بنائے ،خرم منظور نے سب سے زیادہ 54رنز بنائے جبکہ فاتح ٹیم کے عمران خان اور آصف آفریدی نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

151رنز کا ہدف خیبر پختوںخوا کی ٹیم نے 4وکٹوں کے نقصان پر 156رنز بنا کر حاصل کرلیا،فخرزمان نے سب سے زیادہ 49رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 45رنز کی اننگز کھیلی۔فاتح ٹیم کے فخر زمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
 

Advertisement