راولپنڈی:(دنیا نیوز)کرکٹ کے دیوانوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں سٹیڈیم میں آنے والے تماشائیوں کی تعداد کو دگنا کر کے پچاس فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے۔
راولپنڈی میں جاری قومی ٹی 20 کپ میں پچیس فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم آنےکی اجازت تھی جبکہ این سی او سی کے اجلاس کے بعد اس تعداد کو بڑھا کر پچاس فیصد تک کر دیا گیا ہے ۔
این سی او سی کی اجازت ملنے کے بعد تماشائیوں کے اس اضافےکا اطلاق یکم سے تین اکتوبر تک ہو گا۔
قبل ازیں6 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہونے والے ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں گنجائش کے پچیس فیصد شائقین کو آنے کی اجازت دی گئی تھی مگر اس تعداد میں بھی اضافہ ہوتا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں قومی ٹی 20کرکٹ ٹیم کا پہلا مرحلہ جاری ہے جبکہ آج دو دن آرام کے بعد ٹورنامنٹ کا 9واں میچ کھیلاجارہا ہے جس کوکرکٹ کی دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ کرک انفو بھی کوریج دے رہی ہے۔