سرفراز نواز ہڈیوں کی تکلیف میں مبتلا،وائرل ویڈیو پر کرکٹ حلقوں کو تشویش

سرفراز نواز ہڈیوں کی تکلیف میں مبتلا،وائرل ویڈیو پر کرکٹ حلقوں کو تشویش

دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دائیں ہاتھ کے سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث ایک سال تک باہر نہ نکلنے پر چلنے میں مشکل ہوئی جبکہ ڈاکٹرز کے مشورے پر ایکسرسائز کررہا ہوں۔

ریورس سوئنگ کے موجد سرفراز نواز طویل عرصہ سے لندن میں مقیم ہیں،واکر سے چلتے ہوئے ان کی ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئی جس سے کرکٹ ماہرین و شائقین کو تشویش ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ شوگر کے مرض کا شکار ہیں،کورونا کے باعث سال بھر گھر بیٹھے رہنے سے چلنے میں مشکل پیش آئی جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں ایکسرسائز کرنے اور واکر کے ساتھ چلنے کا مشورہ دیا ہے۔