ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں انٹر ڈسٹرکٹ بلائنڈ کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل ملتان اور لودھراں کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔
ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے انٹر ڈسٹرکٹ بلائنڈ کرکٹ چیمپئن کا میدان سجایا جس میں خانیوال، لودھراں، وہاڑی اور ملتان کی ٹیموں نے حصہ لیا تاہم چیمپئن شپ کا فائنل ملتان اور لودھراں کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں ملتان کی ٹیم نے مقررہ دس اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر تیراسی سکور بنائے جس کو پورا کرنے کیلئے لودھراں کی ٹیم نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا لیکن آخری اوور میں مسلسل تین وکٹیں گرنے سے لودھراں کی جیت ہار میں تبدیل ہوگئی۔
ملتان کی ٹیم نے سات سکور سے چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا جس پر ڈویثزنل سپورٹس آفیسر نے فاتح ٹیم کو مبارکباد دی اور کھیلوں کی سرگرمیاں ائندہ بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
چیمپئن شپ کے اختتام پر فاتح اور رنز اپ ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں جبکہ خانیوال اور وہاڑی کی ٹیموں کو بھی تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔