لاہور:(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں بنگلہ دیش نے پاپوانیوگنی کو84رنز سے زیر کرلیا۔
میگا ایونٹ میں پہلے کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 181رنزبنائے،کپتان محمود اللہ نے سب سے زیادہ 50رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شکیب الحسن 46اور لٹن داس29سکور بناکر نمایاں بیٹر رہے۔
پاپوا نیوگنی کی جانب سے کابووا موریا،ڈیمین راوواور اسد والا نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،182رنزکا ہدف پاپوا نیوگنی کی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی،کپلن دوریگا نے سب سے زیادہ ناقابل شکست46سکور بنائے ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے شکیب الحسن نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے4مخالف کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ سیف الدین نے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔
اس فتح کے ساتھ ہی بنگلہ دیش کی ٹیم نے اگلے مرحلے(سپر12) کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔