ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، بنگلہ دیش کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

Published On 27 October,2021 03:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 20 ویں میچ میں بنگلہ دیش کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

عالمی کرکٹ میلے کے اہم میچ کا ٹاس بنگلہ دیش نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنرز لٹن داس اور محمد نعیم کریز پر آئے اور کوئی خاص کرکاردگی دکھائے بغیر یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے، انہوں نے باالترتیب 9 اور 5 رنز بنائے۔ اس وقت 5 ویں اوور کے اختتام پر شکیب الحسن اور مشفق الرحمن 24 کے مجموعے پر کریز پر موجود ہیں۔ اگر لائیو ون پرابیبلٹی دیکھی جائے تو ابھی تک کی صورتحال کے مطابق بنگلہ دیش کا آج کا میچ جیتنے کے صرف 10 فیصد چانسز ہیں۔

آج کا دوسرا میچ سکاٹ لینڈ اور نیمبیا کے مابین رات 7 بجے کھیلا جائے گا۔
 

Advertisement