ٹی 20 ورلڈکپ: سنسنی خیز میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو ہرا دیا

Published On 30 October,2021 04:36 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو سنسنی خیز میچ کے ہرا دیا۔

 ٹی 20 ورلڈکپ کے 25 ویں میچ میں پروٹیز اور سری لنکا کے خلاف میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 142 رنز بنائے۔ نسانکا 58 گیندوں پر 72 سکور بنا کر سرفہرست رہے، اسالانکا 21 اور شاناکا 11 رنز بنا سکے۔ دیگر کوئی بھی بیٹرز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔ پروٹیز ٹیم کی طرف سے تبریز شمسی اور پریٹورس نے 3.3 شکار کیے۔

ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کی ٹیم نے ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ باواما نے سب سے 46 رنز بنائے۔ ہاسارنگا ڈی سلوا نے تین جبکہ چمارا نے دو شکار کیے۔