لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے بآسانی شکست دیدی۔
دبئی میں کھیلے جانے والے گروپ ون کے 26 ویں میچ میں انگلش کپتان آئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
کینگروز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 125 رنز بنائے۔ کپتان فنچ کے 44 رنز کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔ وارنر 1، سمتھ1، میکسویل 6، سٹون صفر، میتھیو 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جورڈن نے 3، ٹائمل ملز، کرس ووکس نے 2.2، عادل راشد، لیونگسٹون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ نے ہدف 12 ویں اوورز میں بآسانی حاصل کر لیا۔ بٹلر نے میگا ایونٹ 2021ء کی تیز ترین ففٹی بنائی اور 71 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کے جیسن روئے 22 اور ڈیوڈ ملان 8 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایشٹن اگر اور زمپا نے 1.1 وکٹ لیں۔