پاکستان کا انگلینڈ سے مقابلہ مشکل ہوسکتا ہے: شعیب اختر

Published On 04 November,2021 09:59 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایونٹ کے دوسرے گروپ کی ٹیموں سے مقابلے کیلئے تیاری کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا انگلینڈ سے مقابلہ مشکل ہوسکتا ہے۔

اپنے بیان میں شعیب اختر نے قومی کرکٹ ٹیم کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر کے سکور بورڈ پر جیت کیلئے ایک بڑا ہدف دینا اچھا تھا۔

انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو میچ کا اچھا آغاز کرنے پر شاباشی دی۔ شعیب اختر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کو مشکل وقت میں ڈال سکتی ہے ۔انہوں نے اپنا ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ پاکستان کی ایک اور جیت، ٹیم مضبوط اور مثبت سمت میں جا رہی ہے۔
 

Advertisement