لاہور:(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ کے 34ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
دبئی میں کھیلے گئے گروپ 1کے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
بنگلہ دیش نے بیٹنگ کرتے ہوئے خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کیا اور صرف73رنز بناکر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی،شمیم حسین نے سب سے زیادہ 19رنز بنائے جبکہ محمد نعیم 17اور کپتان محمود اللہ 16سکور بناکر نمایاں بیٹر رہے،کینگروز کی جانب سے ایڈم زمپا نے سب سے زیادہ 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔
73رنز کا ہدف آسٹریلیا کی ٹیم نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 2وکٹ کے نقصان پر 6اعشاریہ 2اوورز میں حاصل کرلیا،ڈیوڈ وارنر18رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ایرون فنچ نے 40رنز کی اننگز کھیلی۔