لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے مزاحیہ انداز میں ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اگر نیوزی لینڈ ورلڈکپ چھوڑ کر واپس چلا جائے تو بھارت سیمی فائنل میں جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں اگر مگر کا شکار ہیں، نیوزی لینڈ اگر اپنے بقیہ دو گروپ میچز جیت جائے تو وہ سیمی فائنل میں براہ راست پہنچ جائے گا، بھارت اپنے بقیہ 2 میچ جیت جائے اور نیوزی لینڈ کو میچ میں شکست ہوجائے تو پھر سیمی فائنل میں وہی ٹیم پہنچے گی جس کا فتح کا مارجن اچھا ہوگا۔
#T20Memes pic.twitter.com/wQb0SUMOeq
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 4, 2021
ٹی20 میمز کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ بھارت اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر وہ جعلی ای میل نیوزی لینڈ کو بھیجے اور پھر نیوزی لینڈ سکیورٹی خدشات پر یو اے ای سے ایونٹ ادھورا چھوڑ کر چلا جائے۔