ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان آئیگی،پی سی بی

Published On 04 November,2021 05:53 pm

لاہور:(دنیا نیوز)شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنادی گئی ہے اور ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم دسمبرمیں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی گئی اور شیڈول جاری کیا گیا جس کے مطابق ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم 3ٹی20اور3ون ڈے میچزکھیلے گی۔

پی سی بی کے مطابق یہ تمام میچز 13 سے 22 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ اپریل 2018 کے بعد یہ ویسٹ انڈیز کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

مہمان ٹیم تین ٹی 20انٹرنیشنل میچز کھیلنے 2018 میں پاکستان آئی تھی ،ویسٹ انڈیز نے آخری مرتبہ 2006 میں پاکستان کی سرزمین پر کوئی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی تھی۔