لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کی پنجابی ڈانس کی پریکٹس کرتے ٹک ٹاک ویڈیو کے چرچے ہیں۔
نوجوان فاسٹ بولر حسن علی نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ساتھ موسیٰ خان، آصف علی، فہیم اشرف کو پنجابی ڈانس کی پریکٹس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حسن علی نے لکھا کہ ہم پنجابی مووز کی پریکٹس کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ حسن علی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں ، اہلیہ کے ہمراہ سیر سپاٹوں کی بات ہو یا ساتھی کرکٹرز کی سالگرہ، سوشل میڈیا پر سب سے پہلے حسن علی اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔