وقار یونس کی سرجری، دعاؤں کے طلبگار

Published On 10 January,2022 07:48 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نے اپنی سرجری کی کامیابی کے لئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے وقار یونس نے چاہنے والوں کو بتایا کہ وہ معمولی کی آنکھ کی سرجری کے لئے جارہے ہیں جس کے لئے مداحوں کی دعاؤں کا طلبگار ہوں۔

خیال رہے کہ بوریوالا ایکسپریس کے نام سے کرکٹ کی دنیا میں اپنی دھاک بٹھانے والے سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس نے گزشتہ سال ستمبر میں قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔
 

Advertisement