پی ایس ایل 7 کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت، کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

Published On 11 January,2022 01:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل 7 کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع، ٹکٹ خریدتے وقت شائقین کو کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق افتتاحی میچ کیلئے جنرل سٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے ، فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 1500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ پریمیم انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے ہو گی۔ وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت ڈھائی ہزار روپے مقرر ہے۔

پلے آف میچز کیلئے جنرل اسٹینڈزکے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزارروپے، فرسٹ کلاس انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار ، پریمیم انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت ڈھائی ہزار روپے ،وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
 

Advertisement